لسبیلہ: قومی شاہراہ پر پاکستانی فوج کے قافلے پر مہلک حملہ، 23 سے زائد اہلکار ہلاک، دو گاڑیاں تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر پاکستانی فوج کے ایک مرکزی قافلے کو انتہائی مہلک حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہراہ سے گزرنے والے فوج کے قافلے پر مسلح افراد نے اچانک اور شدید حملہ کیا۔ واقعے میں قافلے میں شامل دو عسکری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ مزید دو گاڑیاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی زد میں آئیں۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 23 سے زائد عسکری اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے فوراً بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور لاشوں و زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کے کافی وقت گزر جانے کے باوجود پاکستانی حکام یا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کی جانب سے اس بڑے حملے پر اب تک کوئی باضابطہ بیان یا سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان میں متحرک کسی بھی مسلح بلوچ دفاعی تنظیم نے فی الوقت اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article