بلوچستان کے علاقے نوشکی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک دکاندار ہلاک ہوگیا جبکہ قلات کے علاقے خالق آباد میں نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
نوشکی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشکی شہر کے بس اڈہ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سمیع نامی دکاندار ہلاک ہوگیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے بس اڈہ کے علاقے میں سمیع پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی دکاندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب قلات کے خالق آباد کے علاقے محمود گہرام سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے۔
پولیس نے لاش شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔