کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، مستونگ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ناصر علی ولد امام بخش سکنہ ایئرپورٹ روڈ، محلہ فرسٹ فیملی لائن جیکب آباد ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گیت کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شکیل ولد قیصر سکنہ ڈیر ہ مراد جمالی کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید کارروائی جاری ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article