کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ مشرقی بائی پاس کے پہاڑ شین غر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقعہ شارجہ پلازہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں مقصود نامی شخص ہلاک جبکہ علی قادر زخمی ہوگیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

شبہ ہے کہ مقتول اور زخمی کی اپنے چچازاد بھائیوں ساتھ ذاتی دشمنی چلی آرہی تھی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے پہاڑ شین غر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حمید اللہ جمعرات کو شین غر کے پہاڑ سے جڑی بوٹیاں لےنے گیا تھا کہ لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کے لئے بلوچستان اسٹار شاہین ماؤنیٹرنگ ایسوسی ایشن نے ریسکیو آپریشن کے دوران نعش کو خطرناک چٹانوں سے برآمد کرکے ورثاءکے حوالے کردی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article