ڈھاڈر: دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز کے باوجود شروع نہیں ہوسکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈرکےقریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کچھی کےعلاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثرہوگئی تھی۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے دھماکےسےمتاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔

مستونگ، قلات، پشین زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article