مشکے سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ، ایک کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے لاشوں سے ایک کی شناخت عمران ولد محمد گل سکنہ خضدار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، واقعے کے محرکات اور اموات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article