ژوب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،مند سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مند سے نعش برآمدہوئی ہے۔

ژوب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلا ک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کو ژوب کے علاقے کلی سڑئی حنفے زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شمس الحق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے مند میں سڑک پر ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم اسے شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article