قلعہ عبداللہ اور تمپ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 بھائی شدید زخمی ہوگئے جبکہ تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ ولد خدائے نظر بارکزئی، سکنہ قلعہ عبداللہ، موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ نصیب اللہ، احسان اللہ اور نعمت اللہ، تینوں ولد خدائے نظر بارکزئی، شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نجیب ولد غلام نبی سکنہ نظر آباد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مقتول سے اس کا نام پوچھنے اور شناخت کے بعد گولیاں مار قتل کردیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article