بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے علاقے الندور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سہیل ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جو الندور کا رہائشی تھا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کی صبح سہیل ابراہیم کو ان کے گھر میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔