ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور سسر کو قتل کردیا ۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مظابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود غربی اقبال ٹائون میں ملزم اسرار احمد ہجوانی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ،ساس اور سسر غلام یاسین کو قتل کردیا اور موقع ورادات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو نا چاقی بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشیش تیز کردی گئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article