دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک، تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا جبکہ تربت سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

دکی سے اطلاعات ہیں کہ ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت میرولی ولد خدائے نظر ناصر سکنہ لورالائی کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاش مقامی افراد کی اطلاع پر متعلقہ حکام نے اپنی تحویل میں لے لی جس کے بعد ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے میت کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم لاشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے عوامی سطح پر تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article