اسرائیل اور حزب الله کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسرائیل اور حزب الله نے لبان میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے ۔

ایک امریکی عہدیدار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب الله نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 16:00 بجے نافذ العمل ہو گئی۔

جنگ بندی کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی لبنان میں گذشتہ شب اسرائیلی فضائی حملوں کے ایک سلسلے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے 4 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہ حزب الله سے منسلک 80 اہداف کو نشانہ بنایا اور اس کے ’درجنوں‘ ارکان کو ہلاک کیا۔

یہ پیش رفت اس کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس میں لبنان میں مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔

آئی ڈی ایف نے لبنان کی حزب الله اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ایک بیان میں کہا: ’ہم جنگ بندی میں ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو آئی ڈی ایف لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article