پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین راستے میں روک دی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین بیچ راستے منسوخ کردی گئی ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جمعہ کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ناگزیر وجوہات کی بناءپر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ مسافروں کو جیکب آباد تا کوئٹہ کا کرایہ ریفنڈ کر دیا گیا۔

بیچ راستے ٹرین منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں کو مہنگے داموں نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ تک سفر کرنا پڑا ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article