پشین و قلعہ عبداللہ شہرپر مسلح افراد کا کنٹرول ،تھانہ و چوکیوں پر حملے، اسلحہ اور گاڑیاں ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ عبداللہ شہر میں 50 سے زائد مسلح افرادنے داخل ہوکر کنٹرول سنبھال لیا، پولیس تھانہ و چوکیوں پر حملہ کرکے رہائشی کوارٹرز نذر آتش کئے اور اسلحات و گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

کوئٹہ کے شمال مغربی پہاڑوں سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے دینار میں واقع پولیس تھانہ سلطان اور اس سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں واقع گیلو چوکی پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کیا۔

مسلح افراد نے تھانے اور چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے تمام سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد نے تھانے، پولیس چوکی اور وہاں بنے رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی اور عمارت کو زمین بوس کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایکسکیویٹر کی مدد سے چوکی کو بھی مسمار کردیا، جس کے بعد وہ چلے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article