بلوچستان کے پنجگور میںمسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں چیدگی روٹ پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے بڑی گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔
اس دوران تین بڑی گاڑیوں، جن میں ٹرالر اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں، کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں معدنیات لے جانے والے گاڑیاں مسلح افراد کے نشانے پر ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہتی ہیں۔
واقعہ کی ذمہ داری تاھال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔