برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کا یوکرین جنگ میں روس کے 5 لاکھ فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے یوکرین جنگ میں روس کے تقریباً 5 لاکھ فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانیہ کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی جی سی ایچ کیو (گورنمنٹ کمیونیکیشنز ہیڈکوارٹرز) کے مطابق 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ میں روس کے تقریباً پانچ لاکھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار جی سی ایچ کیو کی ڈائیریکٹر، این کیسٹ بٹلر نے پیش کیے۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ برطانوی سر زمین پر جاسوسی کی متعدد سازشوں کے پیچھے کریملن کا ہاتھ ہے اور حالیہ برسوں میں برطانیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک کے خلاف روس ایک غیر اعلانیہ ’ہائبرڈ جنگ‘ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روس اور یوکرین دونوں وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کے فوجی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے رہے ہیں، تاہم اپنے نقصانات کی تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہیں۔

تاہم فروری میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا تھا کہ 2022 سے اب تک یوکرین کے 55 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article