بی ایل اے نے ٹرین پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم و متحرک مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آج اتوار کے روز چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر ہونے والے خوفناک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کینٹ سے فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ٹرین پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج صبح کوئٹہ کینٹ سے قابض فوج کے اہلکاروں کو منتقل کرنے والی ایک ٹرین کو انتہائی منظم فدائی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حملے کے نتیجے میں دشمن کو ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور اس آپریشن کی تفصیلی معلومات جلد ہی میڈیا کے لیئے جاری کیئے جانے والے باقاعدہ اعلامیے میں نشر کی جائیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article