چاغی سے معدنی کمپنی کے 16 مزدوروں سمیت 20 مغویوں کی بازیابی کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سیکورٹی حکام نے بلوچستان کے علاقے چاغی سے اغوا ہونے والے معدنی نجی کمپنی کے 16 مزدوروں سمیت 20 مغویوں کی بازیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔

فورسز حکام کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی کے علاقے سے اغواءہونے والے 20مغوی بازیاب ہوگئے ۔

سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق 19مئی کو نامعلو م مسلح افراد نے نجی کمپنی 16مزدوروں سمیت 20افراد کو گرفتار کرلیا تھا تاہم ہفتہ کو تمام مغوی نوشکی کے علاقے احمد وال سے بازیاب ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے کا کئی دنوں سے کنٹرول برقرار ہے جہاں معدنی شعبہ کے کمپنیوں سے وابستہ متعدد افراد سمیت سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کر چکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article