دکی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کانکن اندر پھنس گئے، ایک ریسکیو

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی ضلع دکی کے مقامی کوئلہ فیلڈ کے پتھر ٹاپ ایریا میں گہرے زمین دوز مائن کے اندر مٹی کا بڑا تودہ گرنے کے باعث (6) غریب کان کن کان کے اندر پھنس کر رہ گئے۔

ہنگامی واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کے حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

مقامی ایس ایچ او کاشف رفیق نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کوئلے کی کان میں اچانک تودہ گرنے سے مٹی تلے دب کر پھنس جانے والے تمام (6) کان کنوں کی قیمتی جانیں بچانے اور انہیں بحفاظت باہر نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ دکی کے کوئلہ فیلڈز میں حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، جہاں اس سے قبل بھی مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کان کنوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article