بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروہوں میں تصادم اور بلیدہ میں فائرنگ کے سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
چاغی میں محمد حسنی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی میں محمد حسنی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں لیوارزئی اور عیدوزئی کے درمیان تصادم سے اللہ نور لیوارزئی ہلاک ہوا جبکہ سردار زادہ ہمایوں لیوارزئی شدید زخمی ہوا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح بروز جمعرات پیشک کے ایریا میں نامعلوم مسلح ڈاکووں کے فائرنگ سے ہمایوں لیوارزئی شدید زخمی ہوئے تھے ۔چاغی کلی سید طاہر شاہ میں دونوں گروہوں کے مسلح افراد مورچہ بند رہے ہیں اور شدید فائرنگ ہوئی ۔
اس دوران لیوارزئی قبیلے کے اللہ نور لیوارزئی ہلاک ہوئے ۔
چاغی پولیس فورس نے 5 افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلئے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے چھب کورے پشت میں جمعرات 21 مئی کی شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سلیم پشنمبے نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی جس سے سلیم پشنمبے شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔