بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نےمیڈیا کو جاری بیان میں چمالنگ حملے میں پاکستانی فوج کے میجر توصیف سمیت 8 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج چمالنگ کے علاقے ‘بالا ڈاک’ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک مربوط حملے میں نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ زراب کی فراہم کردہ درست خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی میں پہلے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا، جس کے بعد دوسری گاڑی پر شدید مسلح حملہ کیا گیا۔ اس کامیاب حملے میں میجر توصیف بھٹی سمیت دشمن فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل اے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔