چمالنگ و مستونگ میں پاکستانی فورسز پر مہلک حملے ، میجر سمیت 11 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمالنگ اور مستونگ میں پاکستانی فورسز پر دو مہلک حملے ہوئے ہیں جس میں ایک میجر سمیت 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔

ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق چمالنگ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران بارودی سرنگ (IED) دھماکے میں پاکستانی فوج کے کم از کم 5 اہلکارہلاک ہوگئے جن میں میجر رینک کے ایک افسر میجر توصیف احمد بھٹی بھی شامل ہیں۔

جبکہ ایک علیحدہ واقعے میں، ضلع مستونگ کے علاقے شیخواسل میں معدنیات لے جانے والے تقریباً 20 بھاری گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر بھاری اسلحے سے لیس حملہ آوروں نے حملہ کیا۔

حملے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق قافلے کی سیکیورٹی پر مامور کم از کم 6 پاکستانی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

دونوں واقعات کے حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب تاحال کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article