جھل مگسی میں پولیس اہلکار یرغمال، اسلحات ضبط،بارکھان میں موبائل کمپنی کا ٹاورنذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو یرغمال بناکر اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میںلے لئے جبکہ بارکھان میں موبائل کمپنی کے ٹاورکونذرآتش کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس چیک پوسٹ صفرانی پر مسلح افراد نے مبینہ طورپر پر قبضہ کر لیا اور جدید اسلحے کے زور پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے سرکاری اسلحہ ،گولیا ں،واکی ٹاکی سیٹ ،موٹرسائیکل اوردیگرسامان قبضے میں لے کرچلے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو آگ لگادی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارکھان کے علاقے تکھڑا کے مقام پر نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو آگ لگادی جس سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی سے علاقے میں موبائل فون کے سنگل منقطع ہوگئے۔

Share This Article