مستونگ میں مسلح افراد کی اسنیپ چیکنگ، سِبی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے سپلائی معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات نے انتظامیہ کی رٹ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے دشت علاقے میں ماشااللہ ہوٹل کے قریب بڑی تعداد میں مسلح افراد نے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔

یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا ہے۔

یہ واقعہ تربت میں سڑک کی ناکہ بندی کے بعد دوسرا بڑا روڈ بلاک ہے، جس سے مقامی ٹریفک اور نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب سِبی ٹیچنگ اسپتال کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکے میں چار انچ قطر کی پائپ لائن کا تقریباً دو فٹ حصہ تباہ ہوا جبکہ مین والو بھی متاثر ہوا، جس کے باعث علاقے میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

دونوں واقعات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

Share This Article