بلوچستان کے علاقے تربت اور سبی سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
تربت سے اطلاعات ہیں کہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ) کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت قمبر علی ولد خدابخش، ساکن سلو بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے لاپتہ تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ تربت اور نواحی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی یہ چوتھی لاش ہے۔
دوسری جانب سبی میں ایک خالی گھر سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سبی مال پیڑی کے قریب خالی گھر سے پولیس کو سومر خان نامی ایک شخص کی نعش ہوئی ہے،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
موت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔