نوکنڈی حملے کے پس منظر میں لکھا گیا ناول "بٹالین” پی ڈی ایف کی صورت میں جاری کردی گئی ہے ۔
سنگر پبلی کیشنز کی جانب سے پرنٹنگ پریس سے شائع ہوکر دستیاب ہونے والی ناول ” بٹالین ” اب پی ڈی ایف کی صورت میں ڈیجیٹل دنیا ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جاری کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین تک رسائی ممکن ہو سکے۔
سنگر پبلی کیشنز کے کتابی سلسلے کی 31ویں اہم اشاعت "بٹالین” یکم جنوری کوپرنٹنگ پریس سے شائع ہوکر قارئین کے لیے دستیاب ہوگئی تھی ۔
ڈاکٹر جلال بلوچ کا یہ نیا ناول نوکنڈی حملے کے پس منظر میں تخلیق کیا گیا ہے، جس میں واقعے کی کہانی کو افسانوی، علامتی اور فکری اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے مزاحمت، شعور اور اجتماعی جدوجہد کے موضوعات کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایسے کردار تخلیق کیے ہیں جو اپنے نظریے اور عمل کے ذریعے آزادی کے کارواں کو معنویت بخشتے ہیں اور قاری کو سوچنے، سوال اٹھانے اور موقف اختیار کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جلال بلوچ اس سے قبل بھی متعدد اہم کتب تحریر کرچکے ہیں، جن میں
"پولیٹیکل منیجمنٹ”، "بہرام درویش”، "آسمی دی لیجنڈ” (سنگر پبلی کیشنز)،
"عورت اور سماج” (سٹینڈرڈ پبلیکیشنز)،
"بلوچ اور بلوچستان: ایک اجمالی جائزہ” (زرمبش پبلیکیشنز)
اور "لانگ مارچ” (زروان پبلیکیشنز) شامل ہیں۔
ادبی حلقوں کا ماننا ہے کہ "بٹالین” تحریکِ آزادی سے وابستہ کارکنان اور سنجیدہ قارئین کے لیے ایک توّانا، فکری اور رہنما دستاویز ثابت ہوگا، جو شعور، جرات اور نظریاتی استقامت کو نئی توانائی فراہم کرے گا۔
کتاب کی پی ڈی ایف کاپی کے حصول کے لئے ادارہ سنگر کی آفیشل ٹیلی گرام چینل "سنگر آن لائن ” اور ” سنگربکس ” سمت واٹس ایپ گروپ سنگر نیوز کو جوائن کیجیے جہاں کتاب دستیاب ہے اور اسے ڈائونلوڈ کیا جاسکتا ہے۔