سال 2025: بلوچستان میں کوئلہ کان حادثات میں 89 کاکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سال 2025کے دوران کوئلہ کانوں میں حادثات کے دوران 89کاکن ہلاک ہوگئے ۔

پاکستان سینٹر ل مائنز لیبر فیڈریشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں سال 2025کے دوران کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے دوران 89کان کن ہلاک ہوئے صر ف دسمبر کے دوران 7واقعات رونما ہوئے جن میں 8 کان کن لقمہ اجل بنے۔

لیبر فیڈریش کے مطابق بلوچستان میں کانوں میں حادثات کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے جہاں خبیر پختونخواءمیں 41، پنجاب میں 14جبکہ سندھ میں 6اموات واقعہ ہوئیں ۔

فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 8سالوں کے دوران کل 618کاکن ہلاک ہوچکے ہیں ۔

لیبر فیڈریشن کے رہنما سلطان محمد خان نے کہا کہ کوئلہ کانومیں کانکنوں کو دم گھٹنے ، زہریلی گیس ،چھتیں گرنے ، دھماکوں ، پھیپھڑوں کی سنگین بیماروں کے باعث اموات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانکنوں کی جانوں کا تحفظ انکا حق ہے جسے یقینی بنایا جائے ۔

Share This Article