بسیمہ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے حکام کو 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تحویل میں لیکر شناخت کے لئے اسپتال لایا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینکی گئی ہے۔

دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جنھیں شناخت کے لئے بسیمہ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

لاشوں کی برآمدگی پر لاپتہ افراد لواحقین کو خدشہ ہے کہ مذکورہ لاشیں جبری لاپتہ کی ہونگی۔

اس سے قبل ایسے کئی واقعات رونما ہوئے جہاں جبری لاپتہ افراد کو فورسز نے ماورائے عدالت جعلی کارروائی میں قتل کرکے انہیں بطور عسکریت پسند ظاہر کیا تھا۔

Share This Article