بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز تربت کے نواحی علاقے کلاتک میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے ٹاور زمین بوس ہوگیا۔
واقعے میں کسی قسم کے جان نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
ماضی میں موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔