تربت: ناصر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جلال ولد محمد ساکن ناصر آباد نامی ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح نقاب پوش ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے سروس اسٹیشن پر گاڑی کی صفائی کے دوران گولی مار کر جلال دین کو قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جلال ولد دین محمد زمیاد گاڈی کا ڈرائیور تھا جب کہ اس سے قبل ان کے دو بھائی بھی لاپتہ کیے گئے تھے جن میں سے ایک بھی تک لاپتہ ہے۔

Share This Article