سیکورٹی کے خدشات : بلوچستان بھر میں 3 روز کیلئے مسافربس سروسز معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔

بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 12 نومبر سے 14 نومبر 2025 تک بلوچستان بھر میں تمام ٹرانسپورٹ بسیں بند رہیں گی۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (RTA’s) کے سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ نہایت اہم اور فوری نوعیت کا ہے، لہٰذا تمام متعلقہ محکمے اس پر فی الفور عمل کریں۔

نوٹیفکیشن کی نقول سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیکشن آفیسر (پول-1) ہوم ڈیپارٹمنٹ، اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

Share This Article