قلات حملے میں پاکستانی فورسزکے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق، جھڑپیں جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز پرمسلح افراد کے ایک حملے میں 2 کمانڈوز سمیت 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں حملوں میں دو کمانڈوز سمیت کم از کم چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

حملے کے بعد بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے مورگنڈ میں پاکستانی فورسز اور بلوچ جنگجوؤں کے درمیان تین گھنٹے سے زائد جھڑپیں جاری ہیں۔

مبینہ طور پر جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ کئی فوجی مارے گئے، اور دیگر محصور ہیں۔

ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ شدید جھڑپیں جاری ہیں  اور علاقے کو جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

اسی طرح قلات میں جوہان کے قریب پاکستانی فورسز پر بھی عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔جس سے شدید لڑائی جاری ہے اور فورسز کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔

Share This Article