جعلی بھرتھیوں کا معاملہ : بلوچستان کے 3 اضلاع کے مانیٹرنگ و فنانس افسران کو برطرف کرنے کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ہائیکورٹ نے جعلی بھرتیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے پی پی ایچ آئی کے تین اضلاع چمن، اوستہ محمد اور سوراب کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز (ڈی ایس ایمز)، مانیٹرنگ افسران اور فنانس افسران کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مذکورہ افسران پر جعلی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ثابت ہوئے جس پر عدالت نے فوری طور پر برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے متعلقہ حکام کو برطرف افسران کے خلاف مزید تحقیقات اور ریکوری کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع میں بھی پی پی ایچ آئی کے معاملات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article