بساک کا اپنا چوتھا مرکزی کونسل سیشن تربت میں کرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک)کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن رواں مہینے بلوچستان کے علاقے کیچ میں منعقد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنا چوتھا مرکزی کونسل سیشن بلوچ خواتین کے نام مختص کیا ہے جبکہ سیشن بلوچی زُبان کے نامور شخصیات عطا شاد اور آزات جمالدینی کے یاد میں منعقد کیا جائے گا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان کی سب سے بڑی فعال اور منظم طلبا تنظیم ہے جس کا فوکس مکمل تعلیم و تربیت ، مادری زبان بلوچی وبراہوئی ، قومی تشخص اور تہذیب وثقافت پرہے ۔

بساک بلوچستان سے باہر پاکستان بھر میں بلوچ طلبا کی نمائندہ تنظیم ہے اور تما بلوچ طلبا کو باہم جوڑدیتی ہے ۔

گذشتہ پوراسال بساک نے کتاب کاروان کے طور پر منایا اور بلوچستان سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں کتابوں کے اسٹال لگائے ۔اگرچہ انہیں شدید ترین ریاستی رکاوٹوں اور ہراسانی کا سامنا رہا ،ان کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی آر کئے گئے ، کتابیں ضبط کی گئیں لیکن وہ اپنے کتاب کاروان سے دستبردار نہیں ہوئے۔

Share This Article