بلوچستان میں ضلع خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے پولیس چوکی پر قبضہ کرلیا ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران خضدار کے علاقے نال میں سی پی ای سی ہائی وے کے ساتھ متعدد چوکیاں قائم کر رکھی ہیں اور اسنیپ چیکنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پولیس چوکی پر قبضہ کرکے اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کامزید کہا ہے کہ مسلح افراد نے پولیس چوکی پر قبضے لئ بعد ان کے اسلحات اور دیگرسامان اور گاڑیاں ضبط کر لیں۔
ذرائع نے کہا کہ مسلح افراد نے اسنپ چیکنگ کے دوران پولیس کی بھاری گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جو خود کو رٹ قائم کرنے والے ادارے کے طور پر متعارف کراتے ہیں چار گھنٹوں کی ناکہ بندی کے دوران جائے وقوعہ پر نہیں آئے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم ے قبول نہیں کی ہے۔