مستونگ میں معدنیات لیجانے والی ٹرک پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں معدنیات لے جانے والی ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے کھڈکوچہ تحصیل ایریا نے حملہ کیا ۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

یاد رہے کہ مستونگ کی تحصیل دشت میں گذشتہ روزبدھ کی شام نامعلوم مسلح افراد نےتعمیراتی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اغوا کر لیاتھا ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد علاقے میں پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کی تعمیر پر کام کر رہے تھے۔

اغوا ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

Share This Article