پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے میں 3 کھلاڑی ہلاک ہوئے، افغانستان کرکٹ بورڈ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ میچ منسوخ کر دیے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے صوبہ پکتیکا میں ایک حملے کے بعد اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جہاں گزشتہ شام ضلع ارگن میں ایک فضائی حملے میں3 کرکٹ کھلاڑی ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں بورڈ نے پاکستان کے ساتھ آئندہ میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تین کھلاڑی کبیر، صبغت اور ہارون جو ایک ٹورنامنٹ کے لیے خطے میں تھے، تازہ ترین فضائی حملے میں 5 دیگر افراد کے ساتھ پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہوگئے اور کہا کہ سات دیگر زخمی ہوئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کرکٹرز کو ضلع ارگون میں ایک اجتماع کے دوران نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ پکتیکا کے دارالحکومت شرانہ میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس آئے۔

Share This Article