بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں چاغی میں استحصالی منصوبہ سیندک کے لیے سامان لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ یکم اکتوبر کو سہ پہر تین بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چاغی کے علاقے پدگ تاڈو میں نوآبادیاتی استحصالی منصوبہ سیندک کو سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو قریب سے گرنیڈ لانچر سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑیوں اور سامان کی حفاظت پر مامورپولیس کی نفری موجود تھی جنہیں سرمچار باآسانی نشانہ بنا سکتے تھے لیکن انسانیت اور بلوچیت کے ناطے پولیس کو نشانہ نہیں بنایا۔ ہم گاڑی مالکان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بلوچ مخالف منصوبوں میں سہولت کاری سے باز رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ چاغی میں استحصالی منصوبہ سیندک کو سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔