بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر ضلع کیچ میں چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتہ کے روزسرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک جمک میں پاکستان فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر گھات لگا کر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،دونوں گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے میں لائس نائیک جاوید سمیت6 اہلکار ہلاک ہوئے اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔