ضلع کیچ: مند اور تمپ میں مزید 2 نوجوان قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ایک اور نوجوان کو گولی مار قتل کردیا گیاہے۔

مقتول کی شناخت ملا بہرام کے نام سے ہوگئی ہے جسے مبینہ طور پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

یہ چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل اظہار ولد ملا مجیب نامی ایک نوجوان کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اسی طرح تمپ کے علاقے گومازی میں بھی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت سیٹھ جلال کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلع کیچ میں ایک ہی دن میں ماورائے عدالت قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Share This Article