بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
سٹی تھانہ کے قریب گھنٹہ گھر چوک پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے گل حسن جمالی ، نواب جمالی کو قتل کر دیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں ایک کا نام نعیم بتایا جا رہا ہے، باقیوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے ۔
پولیس تھانہ کے قریب دن دھاڑے قتل کے واقعہ پر عوامی حلقے پولیس کی بڑی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورں کی تعداد پانچ سے زائد تھے، ایک پک آپ پر سوار تھا کچھ موٹر سائیکلوں پر تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جمالی قبیلہ کے بخشلانی جمالی اور دشتی قبیلہ کے درمیان پرانی دشمی چلی آرہی تھی یہ حملہ دشتی قبیلہ کی جانب سے کیا گیا۔
واضع رہے کہ چند ماہ قبل جمالی قبیلہ کے افراد نے شعبان دشتی نامی ایک شخص کو قتل کیا تھا ،اب بتایا جارہا کہ مذکورہ حملہ اسی بدلے کا سلسلہ ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور قتل کرنے کے بعد خوشی سے ہوائی فائرنگ کرتے چلے گئے ،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔