فرانس، جرمنی ، برطانیہ یوکرین میں فوجی بھیجنے کے خواہش مند ہیں،امریکا نہیں،ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کی ہے۔

ٹرمپ سے جب یوکرین کو دی جانے والی سکیورٹی گارنٹی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک ’فوجی بھیجنے کے خواہش مند ہیں‘، اور مزید کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی مسئلہ ہوگا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی کے طور پر فوجی بھیجے گا، تو انھوں نے واضح طور پر اس امکان کو مسترد کر دیا۔

انھوں نے کہا: ’آپ کو میری طرف سے یقین دہانی ہے، اور میں صدر ہوں، میری کوشش صرف یہ ہے کہ لوگوں کی جانیں بچائی جائیں۔‘

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کی ہے۔

امریکی صدر سے ممکنہ سہ فریقی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ولادیمیر پوتن اور وولودیمیر زیلنسکی شامل ہوں گے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے کل پوتن کو فون کیا تھا اور اُمید ظاہر کی کہ روسی صدر کا رویہ ’اچھا‘ ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا، تو یہ ایک ’مشکل صورتحال‘ ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ زیلنسکی ’جو ضروری ہے وہ کریں گے‘ لیکن اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں انھیں ’لچک‘ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ زیلنسکی اور پوتن کبھی ’قریبی دوست‘ بن جائیں گے، لیکن یہ ضرور کہا کہ ’فیصلے ان ہی دونوں کو کرنے ہیں۔‘

Share This Article