پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز حوالدار بیٹے سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز حوالدار بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا ۔

واقعہ پنجگور تارآفس اور جنگلات آفس کے قریب پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیویز حوالدار اصغر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ دکان پر موجود تھے۔

حوالدار اصغر اور بیٹے حسن جان کی میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

واقعہ کے بعدواقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

Share This Article