بلوچستان میں پرامن سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ قدغن ہے،بی ڈبلیو ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ وومن فورم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پرامن سیاسی سرگرمیوں پرایک غیر اعلانیہ قدغن ہے۔ اس کی حالیہ مثال گوادر میں ہماری مرکزی ٹیم کی گرفتاری ہے جب وہ ایک روزہ کانفرنس کے لیے پرامن سیاسی سرگرمی میں مصروف تھے۔

ترجمان نے کہا کہ کل 25 جولائی کو، پولیس نے قانونی نوٹس اور جواز کے بغیر مداخلت کی اور ہماری مرکزی ٹیم کو گرفتار کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ ہماری ٹیم تعاون پر مبنی اور پرامن تھی، پھر بھی انہیں زبردستی تربت منتقل کرنے سے ایک دن پہلے حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گھنٹوں حراست اور ذلت کے بعد کل رات گیارہ بجے کے بعد ہماری چاروں سنگتوں کو رہا کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ریاست اور اس کے بدنام زمانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پرامن سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں مداخلت سے باز آنا چاہیے لیکن انہوں نے ہمیشہ دوسرے آپشن کا انتخاب کیا ہے جس سے معاشرے کے استحکام میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article