ضلع کیچ: مند سے جبری لاپتہ ہونے والے 3 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے گذشتہ روز جبری لاپتہ ہونے والے 3 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔

خاندان نے ان کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

تینوں نوجوان گزشتہ رات تربت سے مند بلوچ آباد جاتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔

سمیر، یونس اور سرور آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو سیکیورٹی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) نے مشتبہ حالت میں حراست میں لیا تھا۔

خاندانی ذرائع نے نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ چکے ہیں۔

Share This Article