جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تین پولیس اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ کے دوران لاپتہ ہوئے جبکہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے بھی چار پولیس اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔

ڈی پی او ارشد خان کے مطابق، لاپتہ اہلکاروں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم پولیس ان کی تلاش میں علاقے میں کوششیں کر رہی ہے۔

اس بارے میں فی الحال مزید تفصیلات میسر نہیں۔

Share This Article