ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت 6 سیاسی کارکنوں کے ریمانڈ میں توسیع قابل تشویش ہے،ایچ آر سی بی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان ( ایچ آر سی بی)نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت چھ سیاسی کارکنوں کے ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع نے مقدمے کی سماعت کے عمل کے منصفانہ ہونے اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے عدلیہ کے غلط استعمال کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے چار ارکان صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کے ساتھ ساتھ نیشنل پارٹی کے رہنما غفار بلوچ، جو بیبو بلوچ کے والد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ابتدائی 10 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کی صدارت جج محمد علی مبین نے کی۔ پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت پیش کرنے میں ناکامی کے باوجود، عدالت نے مزید تفتیش کی ضرورت کے مبہم اور غیر مصدقہ دعووں پر ریمانڈ میں توسیع کردی۔

بیان میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت، ریمانڈ میں توسیع کی حمایت واضح جواز اور دستاویزی پیش رفت سے ہونی چاہیے، جن میں سے کوئی بھی اس کیس میں پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو اجاگر کرنا بھی ضروری ہے کہ عدالت میں پیش کیے جانے سے پہلے، ان افراد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) کے سیکشن 3 کے تحت بغیر کسی کارروائی کے تین ماہ سے زائد عرصے تک حراست میں رکھا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی انسانی حقوق کونسل اس مسلسل من مانی حراست کو بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی اور بلوچستان میں سیاسی اختلاف کو خاموش کرنے کی ایک منظم کوشش کے طور پر دیکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور عدلیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ریاستی جبر کو رواں رکھنے بجائے آزادانہ طور پر کام کرے اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

Share This Article