بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کردیا۔جبکہ پنجگور میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی ( ش) کا گلہ دبا کر قتل کرکے فرار ہو گیا۔
واقع کی اطلاع پر منگولی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے زنڈین داز کے مقام پر سی پیک روڈ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی۔
نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔