پاکستانی فوج کا گیشکور کے علاقے میں آپریشن، لوگوں پر تشدد لوٹ مار سب کے موبائل فون ساتھ لے گئے
خواتین سمیت بچوں اور مرد حضرات پر شدید تشدد اور گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ سب کے موبائل فوجی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے گیشکور کے علاقے سنڈم،ڈلے بازار میں آبادی پر دھاوا بول کر اہل علاقہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی اورتمام خواتین کے موبائل پاکستانی فوج اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جارحیت میں روز برو اضافہ ہو رہا ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج روزانہ کی بنیاد پر آبادی پر دھاوا بول کر ہماری تذلیل کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے،گھروں کے سامانوں کی لوٹ مار کے ساتھ موبائل فون بھی چھین کے لے جاتی ہے۔
مقامی لوگوں نے دنیا بھر انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ان واقعات کا نوٹس لیں اور ہمیں ان ظالموں کے جبر سے بچایا جائے۔
واضح رہے کہ موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ بلوچستان میں جاری ریاستی آپریشنز کی خبروں و نقصانات تک رسائی بروقت ممکن نہیں ہو پھا رہی ہے۔