پاکستا ن کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک خودش حملے میں سکیورٹی فورسز کے 13 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے لیس گاڑی کے سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آرنے کہاکہ اس واقعے میں تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ ہے کہ یہ حملہ انڈیا کے سپانسرڈ عسکریت پسندوں نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب انڈیا نے میر علی خود کش حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کر دیا۔
انڈیا کی وزارت خارجہ نے پاکستانی فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے کا الزام انڈیا پر عائد کرنے کے جواب میں کہا ہے کہ ’ہم نے پاکستانی فوج کا سرکاری بیان دیکھا ہے، جس میں 28 جون کو وزیرستان میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار انڈیا کو ٹھہرایا گیا ہے۔‘
انڈیا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘